• news

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنا ہوگی : راشد متن ڈوگر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماءملک راشد متےن ڈوگر نے کہا ہے کہ قوم فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے بعد کے نتائج دیکھنا چاہتی ہے اور پی ٹی آئی پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کی منتظر ہے پاکستان کے جمہوریت پسند عوام ایسی کسی جماعت کو ملکی سیاست میں دیکھنا نہیں چاہتیں جو ملک دشمن قوتوں سے فنڈنگ حاصل کئے جانے کے تحت بنائی گئی ہو، اپنے ایک بیان میںملک راشد متےن ڈوگر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنا ہوگی تاکہ آئندہ کوئی شخص سیاست کے نام پر ملک دشمن قوتوں سے ہاتھ ملا کر انکے مفادات کی تکمیل کیلئے کام کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

ای پیپر-دی نیشن