• news

لیگی قیادت مشکل معاشی حالات سے نکلنا جانتی ہے:رانا کاشف الرحمن 

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کی قیادت مشکل معاشی حالات سے نکلنا جانتی ہے جلد عوامی خوشحالی کا دور شروع ہو گا عمران نیازی نے جو بویا اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اس کی ایمانداری کا پول کھل چکا عوام جان چکے موصوف کا دامن کتنا صاف ہے ایک ایک پائی کا حساب اب دینا ہو گا مسلم لیگ ن ےوتھ ونگ ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری رانا کاشف الرحمن کی مقامی میڈیا سے گفتگوان کا کہنا تھا قائد میاں نواز شریف تندرستی کے بعد جلد پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے مگر جلد خوشحالی پاکستانی قوم کے قدم چومے گی۔

ای پیپر-دی نیشن