• news

 قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے  شانہ بشانہ کھڑی ہے:ایس اے حمید

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئررہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 64ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ 6سال سے مودی کشمیریوں کی آزادی کا حق سلب کیے ہوا ہے آئے روز مظلوم کشمیریوں پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ کشمیریو ں نے 3برس کے دوران فرقہ پرست مودی حکومت کے تمام غیر آئینی اور سامراجی اقداما ت کو یکسر مسترد کردیا جن کی وجہ سے مقبوضہ علاقہ ایک عقوبت خانے میں تبدیل ہوچکا ۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن