میرا سیاسی سفر عوام کے سامنے ‘ کبھی مفادات کو ترجیح نہیں دی :افضل علی ورک
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وہ لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے جوہمیشہ انفرادی اور اجتماعی اصلاح کاپہلوتلاش کرتے ہیںتعمیر ریاست کیلئے نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اقتدار کی بھاگ دوڑ ایسے افراد کے ہاتھوں میں دینا ناگزیر ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کا درد اور درپیش مسائل کا حل یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں ، میرا سیاسی سفر حلقہ کی عوام کے سامنے ہے کبھی مفادات کو ترجیح نہیں دی ۔