واقعہ کربلا میں مسلمانان عالم کےلئے درس ہے : عمرانہ عروج
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)معروف خاتون سماجی رہنما مس عمرانہ عروج نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں خانوادہ رسول کی عظیم الشان قربانیاں حق وباطل کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور استقامت کا ابدی مظہر ہےں محرم الحرام شہداءکربلا سمیت مسلمانوں کو اس عظیم ہجرت کی یاد دلاتا ہے جس نے دنیا کا نقشہ بدل دیا اپنے ایک بیان میں مس عمرانہ عروج نے کہا کہ واقعہ کربلا میں مسلمانان عالم کےلئے درس ہے کہ کس طرح دین ِ اسلام کی سربلندی کےلئے ایک بندہ مومن کو حتی الامکان کوشش کرنی چاہئے یہاں تک کہ اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئے۔