• news

 یونیورسٹی آف سیالکوٹ تعلیم کے فروغ کےلئے کام کر رہی ہے:فیصل منظور 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ جس میں عامر یوسف بٹ ضلعی صدر، عاطف شہزاد جنرل سیکرےٹری، شمس محی الدین فنانس سیکرٹری،صدر سےالکوٹ منظور الٰہی ، اور حامد بسرا ڈائریکٹر کرییٹو سکول سسٹم شامل تھے۔ انہوں نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور کو حج کی مبارکباد پیش کی ۔ فیصل منظور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ اس خطے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،یونیورسٹی نے ای کامرس پروگرام کا آغاز کیا جسے سیالکوٹ کے صنعت کاروںنے بہت سراہا ۔ فیصل منظور نے اپنے اگلے پراجکٹس کے حوالے سے بھی وفد کے شرکا کو آگاہ کیا۔ آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے تعاون سے سکول اساتذہ کے لیے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اور پرنسپل ٹریننگ پروگرامز کا آغازکیا جائے گا تاکہ تعلیم کے فروغ کی منزل حاصل کی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن