الیکشن کمیشن نے جرات مندانہ کردار ادا کیا: امجد لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماءسابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کی جمہوریت و آئین پسندی کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض کر نے والے آٹھ سال تک اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے اور حقائق پر مبنی فیصلہ آیا ہے تو ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہے، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف محاذ آرائی پی ٹی آئی کے کسی کام آنے والی نہیں، فیصلہ تبدیل ہوگا نہ اسے مسترد کرنے کا کوئی جواز باقی ہے، اپنے ایک بیان میں میاں امجد لطیف نے کہا کہ پاکستان میں ممنوعہ فارن فنڈنگ جرم ہے اور عمران خان نے اس جرم کا ارتکاب کر کے اپنی سیاست ختم کرلی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے دبا¶ کو مسترد کرکے جو جرات مندانہ کردار ادا کیا اس پر ہم چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔