پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے :چوہدری مشتاق
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ مخالفین کی خواہش ہے عام انتخابات سے انعقاد سے پہلے کسی نہ کسی طرح تحریک انصاف مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے ، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کا عوام میں فیصلہ مذاق بن چکاہے ، قوم نے اوورسیز پاکستانیوں پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وےژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پنجاب میںگورننس کی بہتری انکی پہلی ترجیح ہے پنجاب کی خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔