ملکی دولت لوٹنے والے عمران خان کا مقابلہ نہےں کر سکتے:ملک زمان وٹو
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) عمران خان کا سامنا کرپشن زدہ پارٹیاں اور ملکی دولت کھانے والے نہیں کر سکتے علی بابا اور چالیس چوروں کا ٹولہ اپنے اپنے مفادات کےلئے خود ایک دوسرے سے دست گریباں ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف ملک محمد زمان وٹو نے نومنتخب ایم پی اے پی پی 140 خرم ورک کے اعزاز میں رکھی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی 140 میں پی ٹی آئی کی بہت بڑے مارجن سے کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ شیخوپورہ پی ٹی آئی کا قلعہ ہے جو جھوٹے اور جعل ساز ہیں وہ غیر ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اس موقع پر انہوں نے پی پی 140 سے خرم ورک کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ خرم ورک ہمارے لیڈر ہیں اور ہمارے بھائی ہیں ہم ان کےلئے جانی مالی ہرقسم کی قربانی کے لئے حاضر ہیں ۔