الیکشن کمیشن نے حقائق کی روشنی میں فیصلہ سنایا: سےد سجاد حسےن
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے کنوینئر و امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان اپنا جرم تسلیم کریں اور قومی سیاست سے دستبردار ہو جائیں مگر ان میں اتنی اخلاقی جرات نہ پہلے تھی نہ اب ہے یہ مفاد پرست ہیں اورپیسہ ہی ان کا سب کچھ ہے چاہے وہ کسی بھی راستے سے حاصل ہو، الیکشن کمیشن آف پاکستان خراج تحسین کا حقدار ہے جس نے کسی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حقائق کی روشنی میں فیصلہ سنایا، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ سچ اور جھوٹ کے مابین جنگ میں جیت حق و صداقت کی ہوئی اور عمران نیازی اور اسکے حواریوں کی چوری پکڑی گئی پی ٹی آئی کی کرپٹ قیادت اب عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہی ، انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں سے فنڈنگ حاصل کرنےوالے عمران خان ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔