پاکستانیوں کے دل فوجی جوانوں کےساتھ دھڑکتے ہیں:تنویر احمد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ و سوگوار ہے، ہم پاک فوج کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوجبکہ ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہیدوں کے پسماندگان ہماری طرف سے دلی تعزیت قبول کریں ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںافواج پاکستان سے عشق قابل رشک ہے۔