ذاکرین محرم الحرام میں واقعہ کربلا کے تمام پہلوﺅں کو بیان کریں : افتخار حسین
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر مداح اہلبیت میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ نے حق وسچ اور دین اسلام کی سربلندی کےلئے اپنی جان اور اپنے خانوادے کی جانوں کی قربانی دیکر اسلام کی آبیاری کی اور رہتی دنیا تک باطل کے سامنے ڈٹ جانے والوں کو ایک عملی درس دیا ، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ ذاکرین محرم الحرام میں واقعہ کربلا کے تمام پہلوﺅں کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فروغ حاصل ہو سکے۔