• news

جلد پی ٹی آئی ملکی سیاست سے باہر ہونےوالی ہے: مقبول احمد 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور انجمن آرائیاں کے صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ دیئے گئے،اقتدار میں لانے کیلئے قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دیوار سے لگایا گیا، الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دیکر قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے جلد پی ٹی آئی ملکی سیاست سے باہر ہونے والی ہے، اپنے ایک بیان میں میاں مقبول احمدنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے دھوکے سے ہڑپ کرنے اور فارن فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کرنےوالے عمران خان کوعوام کی عدالت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن