تمام الزامات ثابت ہوچکے ‘ پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہونا طے ہے:چوہدری فہد
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری فہد ورک نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور انکے حواریوں کی بوکھلاہٹ منطقی ہے انکی چوری پکڑی گئی ہے اب یہ خفت مٹانے کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کی بات کررہے ہیں، عمران خان سے پوچھا جائے کہ انکا کچن کون چلاتا آیا ہے انکے شاہانہ اخراجات کیسے پورے ہوتے رہے اور ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی گئی فنڈنگ کہاں خرچ کی گئی، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں لہذاٰ پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہونا طے ہے۔