• news

سارہ احمدکا رحیم یار خان میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا نوٹس 

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے رحیم یار خان میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو رحیم یارخان کی ٹیم کا متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور بیورو کی جانب سے ہر قسم کی قانونی اور طبی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ سارہ احمد کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن