• news

 بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف شکست بھلانے کی کوشش کررہی ہے: راشد لطیف

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بلاک بسٹر ایشیاءکپ 2022ءمیں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ روایتی حریف تقریباً 10 مہینوں کے بعد اسی مقام پر واپس آئیں گے کیونکہ آخری بار دونوں ٹیمیں 2021ءکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں بابر اعظم کی ٹیم نے بھارت کےخلاف 10 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔اس کے بعد سے بھارت نے نئے کپتان روہت شرما کی قیادت میں اس فارمیٹ میں اپنے نقطہ نظر میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں لیکن پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا ماننا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کی بڑی شکست نے بھارتی ٹیم کو ’بہت نقصان‘ پہنچایا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ بھارتی ٹیم کے ذہن میں ہوگا، وہ اسے سیریز بہ سیریز لے رہے ہیں، یہ بات قابل غور ہے کہ ہر سیریز کےساتھ ٹیمیں بدل رہی ہیں، ان کی توجہ ایشیا کپ پر ہوگی۔ آپ جتنی چاہیں سیریز کھیل سکتے ہیں لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ بہت اہم رہتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارتی ٹیم، بورڈ، انتظامیہ ایشیا کپ میں پاکستان کےخلاف میچ پر خاصی توجہ دے گی۔ وہ ایشیا کپ جیتنا چاہیں گے اور اگر تمام کھلاڑی بھارت کیلئے دستیاب ہوں تو وہ فیورٹ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچز میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری تھا لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی تازہ ترین فتح نے انہیں زبردست حوصلہ دیا۔ متحدہ عرب امارات کے حالات ان کے مطابق ہیں، بھارت پاکستان کےخلاف میچ میں اپنا سب کچھ دے گا، انہوں نے گزشتہ 20 سال میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے میچز پر غلبہ حاصل کیا ہے لیکن پاکستان نے اپنے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لہذا منصوبہ بندی اس حوالے سے کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن