• news

بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن تھروبال چیمپئن شپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور گلگت بلتستان تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن تھروبال چیمپئن شپ 5 اکتوبر سے گلگت میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سندھ کی دو ٹیمیں گرین اور ریڈ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 4 اکتوبر کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔چیمپئن شپ 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن