ینگ مین آل خیبرپی کے فٹبال ٹورنامنٹ ‘ کرم خان شہید کلب نے اتحاد کلب کو پنلٹی ککس پر ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام جاری ینگ مین آل خیبرپی کے فٹبال ٹورنامنٹ میں کرم خان شہید کلب ڈھیرئی نے اتحاد کلب بریکوٹ کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ کرم خان شہید کلب کی جانب پہلے ہاف کے نویں منٹ میں پہلا گول سمیع اور دوسرے ہاف کے 24 ویں منٹ میں دوسرا گول ولید نے کیا جبکہ اتحاد کلب کی جانب سے دونوں گول خورشید سور نے کئے۔آج کو گولڈن کلب کبل اور ڈاڈاہرہ الیون کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔