• news

پاکستان میں غذائی اشیاء کی قیمتیں 5 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں: عالمی بنک


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک نے ورلڈ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس اور یوکرائن جنگ نے مغربی ممالک کو خوراک، قرضوں کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ افریقی ممالک کو40 سال کی بدترین غذائی قلت کا سامنا ہے اور پاکستان سمیت کئی کم آمدن والے ممالک میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں ہے۔ 2021ء پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں غذائی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا اور مختلف غذائی اشیا کی قیمتیں5 سے30 فیصد تک بڑھ گئیں۔ عالمی بنک کے مطابق پاکستان میں دوران خوراک25.9  فیصد تک مہنگی ہوئی اور کم اور متوسط آمدن والے تمام ممالک میں خوراک کی مہنگائی زیادہ ہے۔ پچھلے2  ہفتوں سے زرعی مصنوعات سمیت عالمی قیمتیں مستحکم ہیں اور روس اور یوکرائن کے درمیان2 کروڑ ٹن گندم جاری کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن