• news

الیکشن کمشن نے 1 لاکھ 15 ہزار 100  مردہ ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)انکشاف ہو ا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دوبادرہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے  پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی ہے۔مز ید انکشاف ہوا کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جنہیںدوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن