• news

صدر کا شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا قابل تشویش، مستعفی ہوں: رضا ربانی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پی پی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے صدر عارف علوی کی ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو قابل تشویش قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر بحیثیت سپریم کمانڈر اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر  ہیں۔ صدر عارف علوی کو فوری طور ر مستعفی ہو جانا چاہئے، آئین کے آرٹیکل 243 کی شق دو کے مطابق افواج پاکستان کی سپریم  کمان صدر مملکت کے پاس ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر کو اپنی سیاسی وابستگی عہدہ سنبھالتے وقت چھوڑ دینی چاہئے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا اپنے فرائض سرانجام نہ دینا دکھ کی بات ہے، صدر پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور عہدے کے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن