فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ محکمہ تعلقات عامہ کے امور بھی دیکھیں گے۔ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کی حکومت میں بھی پنجاب حکومت کے ترجمان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔