ای سی سی اجلاس ، سیلاب زدگان کیلئے فوری5ارب جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ای سی سی کے اجلاس میں سیلاب ذدگان کی مدد کیلئے این ڈی ایم اے کو فوری5ارب جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ،رقم تکنیکی گرانٹ کے طور پر جاری کی جائے گی ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی طرف بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم ایف کو5 ارب روپے این ڈی ایم ایف کو فراہم کئے جائیں تا کہ ملک کے سیلاب ذدہ علاقوں میں ریلیف اور بچاو کے اقدامات کئے جا سکیں اور سیلاب کے متاثرین کو معاوضہ دیا جا سکے ،ای سی سی نے اس کی منظوری دی ،وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ رقم فوری طور پر جاری کر دی جائے ۔