• news

 114بڑے ریٹیلرز کیخلاف کا رروا ئی کا فیصلہ : کمپیو ٹرایزڈ سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے 10اگست کی ڈیڈلا ئن 


لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے بڑے شہروں میں 114 سے زیادہ بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کر لیا جائے گا۔ 10 اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ریٹیلرز کو نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی اور بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021ء سے منسلک ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پی او ایس سے غیرمنسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن