سکیورٹی مسائل ‘اٹلیٹیکو میڈرڈ ‘یووینٹس کے درمیان اسرائیل میں میچ منسوخ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہسپانوی ٹیم اٹلیٹیکو میڈرڈ اور اطالوی کل یووینٹس کے درمیان پری سیزن دوستانہ میچ جو آج اسرائیل میں ہونا تھاسکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ میچ تل ابیب کے بلوم فیلڈ سٹیڈیم میں ہونا تھا ۔یووینٹس نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کی وجہ سے، اسرائیل میں شیڈول اٹلیٹیکو میڈرڈ اور یووینٹس کے درمیان دوستانہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔