• news

فارن فنڈنگ کا فیصلہ آگیا ، اب عملدرآمد ہو رہا ، فواد اوقات تک نہ جا ئیں : مریم اورنگزیب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان کا تماشا ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری احتیاط اچھی چیز ہے، آپ اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ8 سال میں ایک روپے اور ایک اکائونٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں، اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا الیکشن کمشن کے فیصلے کے تحت عمران خان صاحب نے 5سال جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ 8 سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے،9 وکیل بدل چکے، اس دوران پی ٹی آئی نے50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کروایا، 11پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں، اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے، اب تو قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رانا ثناء اللہ کا خوف تھا، اسی لیے 20کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین وزیر داخلہ کے خوف سے 25مئی کو خیبر پی کے بھاگ گئے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن