ملک کے حالات بہتر ہو ں گے ، ہم گنا ہ گار لوگ اللہ کی بر کت چا ہئے : نواز شریف
لندن (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد نوازشریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق کہا ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نوازشریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کی برکت چاہئے‘ ہم تو گناہ گار لوگ ہیں۔ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔ ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نوازشریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہئے‘ ہم تو گناہ گار لوگ ہیں۔ انشاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہونگے۔