صہیب مقصود نے انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے بیٹر صہیب مقصود نے انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجریز کے باعث کئی بار قومی ٹیم سے باہر ہوا، جس وجہ سے کیریئر متاثر ہو۔ اس وقت پوری توجہ کے پی ایل کھیلنے پر ہے۔ مستقبل ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں دیکھ رہا تھا اسی لیے فرسٹ کلاس کنارا کشی اختیار کی ہے۔