• news

انعام بٹ زخمی ‘اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک ہو گئی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔اسلامک گیمز کا ریسلنگ ایونٹ 9 اگست سے ترکیہ کے شہر کونیا میں شروع ہوگا۔انعام بٹ کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمی ہونے کے باعث فائنل میں شکست کھاگئے تھے۔تاہم اب کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اب وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق انعام بٹ کے گھٹنے کی انجری معمولی نہیں جس کی وجہ سے وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انعام بٹ برمنگھم سے وطن واپس آجائیں گے جبکہ دیگر دستہ میں شامل دیگر پہلوان برمنگھم ہی سے ترکیہ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن