بھارتی کھلاڑی نے شاہدآفریدی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) روہت شرمانے شاہد آفریدی کے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستانی لیجنڈ نے کیریئر میں 1996سے 2018 کے دوران 27 ٹیسٹ میں 52 چھکے، 398 ون ڈے میں 351 چھکے اور 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں 73 چھکے لگائے۔روہت شرما نے 64 چھکے 45 ٹیسٹ میں، 250 چھکے ون ڈے کرکٹ میں اور 163 چھکے 131 ٹی ٹونٹی میں ہیں۔ ویسٹ انڈین کرس گیل کے نام 553 چھکے ہیں۔ انہوں نے 1999-2021 کے درمیان 103 ٹیسٹ میں 98 چھکے، 301 ون ڈے میں 331 چھکے اور 79 ٹی ٹونی میچوں میں 124 چھکے لگائے۔