پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی نوح دستگیر‘ انعام بٹ کو مبارکباد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر نوح دستگیر اور سلور میڈل حاصل کرنے پر انعام بٹ کیساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو خصوصی مبارکباد۔ فیڈریشن کی جانب سے ڈی جی پی ایس بی کرنل(ر) آصف زمان اور منسٹر آئی پی سی احسان مزاری کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی جنہوں نے ہر لمحہ پاکستان میں سپورٹس کی ترقی کیلئے وقف کیا ہوا ہے۔معظم خان کا کہنا تھا کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور پوری قوم کو فخر ہے ایسے جوانوں پر جنہوں نے ملک کا پرچم سر بلند کیا۔