• news

 الیکشن کمشن کا فارن فنڈنگ پر فیصلہ آئین و قانون کے منافی ہے:فیض الرسول گجر


فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ پر دیا گیا فیصلے آئین و قانون کے منافی ہے جس میں تعصب واضح نظر آرہا ہے (ن) لیگ کی اپنی کھوئی ہوئی عوامی ساکھ بحال کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی کے خلاف جو گنھائونا کھیل کھیلا وہ قوم کے سامنے ہے، عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی ، اپنے ایک بیان میں چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والوں نے جو چال چلی اس میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان کی ایمانداری و آئین پسندی سے ہر کوئی آگاہ ہے کرپشن کے خلاف جو جدوجہد انہوں نے کی اسکی مثال نہیں ملتی ، کوئی متنازعہ فیصلہ یا اقدام پارٹی کی مقبولیت کو متاثر نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ نئے عام انتخابات کی آمد آمد ہے جن کے شفاف انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات غیر متنازعہ ہوں مگر موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے اسکی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن