• news

 ملک کے معاشی و سیاسی بحرانوں کا حل صرف جنرل الیکشن ہیں: سردار سبطین 


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پیدا کیے گئے معاشی و سیاسی بحرانوں کا حل صرف جنرل الیکشن ہیں بھانمتی کے کنبے پر مشتمل بنائی گئی وفاقی کابینہ کے پاس نہ تو بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری کا حل ہے اور نہ ہی ان بحرانوں کو حل کرنے کی صلاحیت ہے ان خیالات کا اظہار نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کی تحریک انصاف کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری امیدوار پی پی 62 رائو عثمان علی خاں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت منتخب کرنے کے لیے منصفانہ اور شفاف انتخابات ہی ان بحرانوں کا حل ہے جتنی جلدی جنرل الیکشن ہوں گے ملکی مفاد میں اتنے ہی سود مند ہوں گے یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے قوم کو چھ ہفتے تک عام الیکشن ہونے کی نوید سنائی ہے ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے رائو عثمان علی خاں سے کہا کہ تمام پارٹی راہنما اپنے حلقوں میں تنظیمی عہدیداران اور پارٹی کارکنان کو جلد آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کرنے کا پیغام دیں کیوں کہ آئندہ دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عمران خان کو ایک بار پھروزیراعظم منتخب کروا ئیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن