موجودہ حکومت کو برسر اقتدار آکر مشکل فیصلے کرناپڑے: عمران رحمت ڈوگر
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر اتحادی جماعتیں اقتدار نہ سنبھالتیں تو پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہوتا، موجودہ حکومت کو برسر اقتدار آکر مشکل فیصلے کرناپڑے ، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسے معاہدے کئے جن کا قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑا ان فیصلوں کے منفی اثرات سے قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے موجودہ حکومت برسر پیکار ہے اور ہر سطح پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات میں دیکھتے ہوئے نواز لیگ حکومت سنبھالنے پرراضی ہوئی،پارٹی قیادت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر ملک کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کررہی ہیںملک کوبحرانوں سے نکال کر دم لیا جائے گا ۔