• news

حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی: فاروق احمد بزمی


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی،قاضی فاروق بزمی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پرائمری ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب قاضی فاروق احمد بزمی نے پیٹا کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے اور ساتھیوں کے خون سے اسلام کے شجر کی آبیاری کی اور تاقیامت حق اور باطل کو واضح کردیا،انہوں نے کہ آج ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہوکر حق کے ساتھ کھڑے ہوں اور باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن