• news

حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت کیلئے مشعل راہ: فضل الرحمن


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے اور دین اسلام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور وطن عزیز کو ناکام اور لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ آج کے دن قوم باطل نظام کے خلاف متحد اور متفق ہوکر مسلسل جدوجہد کرنے کا عزم کرے۔ پارٹی وفود اور رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کرنے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسین اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔ پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کیلئے ملک دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت ،یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینی لوگوں اور بچوں کی شہادتیں اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کے چہروں پر ایک اور بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی ان یہودی جابروں اور ظالموں کے خلاف یہ لازوال قربانیاں ضرور ایک روشن صبح کو جنم دینگی انشااللہ۔ 

ای پیپر-دی نیشن