• news

کرونا سے مزید 3افراد جاں بحق ، 658مثبت کیسز شرح 3.23فیصد 


اسلام آباد (خبر نگار) کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین اموات ہوئیں،  شرح3.23 فیصد اور658  مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں19ہزار451کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 658 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس طرح گزشتہ24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 3.23 فیصد رہی اور وائرس سے متاثرہ تین مریض جاں بحق ہوئے جبکہ این سی او سی کے مطابق 163مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کی سب  سے  زیادہ شرح نوشہرہ میں ریکارڈ کی گئی، این سی او سی کے مطابق نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 33.33  فیصد رہی۔ صوابی میں مثبت کیسز کی شرح 30.00 جبکہ مظفر آباد میں 10.64 فیصد ریکارڈ کی گئی، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 10.43 ، مردان میں 9.27  ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 9.07، سرگودھا میں 7.89 جبکہ لاہور میں7.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ فیصل آباد میں 4.68، کراچی میں1.48 جبکہ راولپنڈی میں1.42 ریکارڈ ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن