سنٹر ل سلیکشن بو رڈ کا اجلاس 10سے 12اگست تک جاری رہے گا
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)سنٹر ل سلیکشن بو رڈ کے 10اگست سے 12اگست تک جا ری رہنے والے اجلا س کے ددوسرے دن فارن سروس گروپ کے گر یڈ 21اورگر یڈ 20میں تر قی کر نے والے افسران کا پینل زیر غور ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سنٹر ل سلیکشن بورڈ کے دوسرے دن 11اگست کو فارن سروسز کے گر یڈ 21میں تر قی کیلئے 18افسران اور گر یڈ 20میں تر قی کیلئے 30افسران کے لئے پینل زیر غور آئے گا۔واضح رہے کہ وزارت خارجہ میں مختلف پو زیشنز پر کام کر نے والے افسران جن میں گر یڈ 19,20,21کے افسران سمیت گر یڈ 18اور کے افسران بھی تر قی پا نے والے افسران کی لسٹ میں شامل ہیں۔ وزارت خا رجہ کی جا نب سے اگلے گر یڈ میں تر قی پا نے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مو صول ہو نے والی لسٹ میں وزارت خا رجہ میں گر یڈ 20کے ڈائر یکٹر جنرل امریکہ مد ثر ٹیپو، گر یڈ 20کے ڈائر یکٹر جنر ل یو رپ ون عبید الر حمان نظا ما نی ،گر یڈ 19کے ڈائر یکٹر جنر ل ایم ای (قائمقام)سعید سرور، گر یڈ 20کے ڈائر یکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرکا مران اختر،گر یڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹر ی جا وید احمد عمرانی ، گر یڈ21کی ایڈ یشنل سیکر ٹر ی ممتاز ظہر ہ بلو چ اور وزارت خا رجہ میں گر یڈ 21کے ایڈ یشنل سیکر ٹر ی شکیل اصغر سمیت وزارت خا رجہ کے دیگر افسران شامل ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت خارجہ کے افسران کو اگلے گر یڈ میں تر قی دینے کیلئے ادارہ جا تی کا روائی تکمیل کے مراحل میں ہے۔واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ویژن گر یڈ 21سے 22 میں تر قی پا نے والے افسران کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہا ئی بورڈ اگلے گر یڈ میں تر قی دے گا ، گر یڈ19سے 21میں تر قی پا نے والے افسران کو سنٹر ل سلیکشن بو رڈ جبکہ گر یڈ 17سے 18میں تر قی پانے والے افسران کو ٹائم سکیل پر مو شن کے تحت تر قی دی جا ئے گی ۔