فوج کی پی ٹی آئی سے ناراضی نہیں‘ رابطے میں ہوں: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کر سکتے ہیں۔ جلد انتخابات کیلئے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کر دے۔ اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں سب ایک ڈرامہ ہے۔ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے عمران خان ختم ہو گیا۔ میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔ اتحادی حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں نہ چلا سکتے ہیں۔ نواز شریف کو واپس آنا چاہئے وہ جیل جائیں یا ضمانت کرائیں۔ نواز شریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران کے ساتھ مقابلہ کریں۔