• news

محرم الحرام پر ہائی الرٹ ،محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ 


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ڈاکٹروں وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ہائی الرٹ بارہ محرم الحرام تک ہوگا۔بالخصوص آج 10 محرم کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن