• news

پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ  نے 20 سال سے لاپتہ بھارتی خاتون کو اہل خانہ سے ملوادیا


 دبئی(نیٹ نیوز)  بھارت سے دبئی جاتے ہوئے 20 سال سے قبل لاپتہ ہونے والی بھارتی خاتون حمیدہ بانو کو پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولی اللہ معروف نے اْن کے اہل خانہ سے ملوادیا۔ حمیدہ بانو 20 سال قبل ایک ایجنٹ کے ذریعے دبئی جانا چاہتی تھیں جہاں وہ باروچی کا کام کرتیں اور بھارت میں موجود اپنے بچوں کو پالتیں۔ ایجنٹ نے خاتون سے 20 ہزار روپے نقد بھی لیے تھے۔ تاہم دبئی لے جانے کے بجائے ایجنٹ انھیں پاکستان لے لایا اور حیدرآباد میں ایک کمرے میں کئی دنوں تک بند رکھا۔ وہ کسی طرح اس چنگل سے تو نکل آئیں لیکن بھارت میں موجود اہل خانہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔ حمیدہ بانو کی یہ کہانی پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولی اللہ معروف نے یوٹیوب پر شیئر کی جو ایک بھارتی صحافی خلفان شیخ کی نظر سے گزری جس نے اپنے کولیگز کی مدد سے حمیدہ بانو کے اہل خانہ کو ڈھونڈ نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن