• news

حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل، تقریب میں پرویز الٰہی کی شرکت  


لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ  پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ مزار کو   عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اوقاف  میاں ابرار احمد، ڈی جی طاہر رضا بخاری، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور  اور ممتاز شخصیات بھی شریک ہوئے۔  بعدازاں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش سمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

ای پیپر-دی نیشن