• news

   خیراتی اداروں کا فنڈزسیاسی مقاصد کیلئے استعمال ،پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا


اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیراتی اداروں کے نام پر جمع شدہ فنڈز کومبینہ طور پر سیاسی مقاصد کے استعمال کر نے پر بیرون ملک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت بیرون ملک پی ٹی آئی کے لیے فنڈنگ کر نے والے افراد اور کمپنیاں اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں اور مستقبل میں فنڈنگ کے حوالے سے انہیں ممکنہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے کیو نکہ برطانیہ میں ان خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر خیراتی فنڈز جمع کر کے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان بھجوائے تھے ،اور برطانوی میڈیا میں یہ رپورٹس سامنے آچکی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لیے بیرون ملک سے فنڈز جمع کر نے والے افراد اور ادروں نے خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوائے اور استعمال کیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیراتی مقاصد کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کا سیاسی مقاصد کے لیے استعما ل برطانیہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں سنگین جرم تصور کیا جا تا ہے جس پر فنڈز جمع کر نے والوں کو سخت سزا،جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کس طرح اس صورتحال سے نکلا جا سکے کیونکہ اگر اس مبینہ جرم میں برطانیہ یا کسی اور ملک میں تحریک انصاف کے لیے فنڈز جمع کر نے والے کسی فرد،تنظیم یا ادارے کا سزایا پابندی کا سامنا کر نا پڑا تو اس کے دورس اثرات ہوں گے جبکہ پاکستان میں بھی اس ممکنہ سزاکو بنیاد بنا کر کارروائی کے لیے ریفرنس اور درخواستیں عدالتوں اور متعلقہ اداروں میں دائر کی جاسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن