عمران کیخلا ف توشہ خا نہ ریفر نس، 90دن میںفیصلہ متوقع ہے،کنو ر دلشا د
اسلا م آبا د (فر حا ن علی )سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنو ر دلشا د نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئر مین تحر یک انصاف عمران خا ن کیخلا ف توشہ خا نہ ریفر نس الیکشن کمیشن میں 90دن میںفیصلہ متوقع ہے ۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں چلنے والے تو شہ خا نہ ریفر نس میں چیئرمین تحر یک انصاف عمران خا ن کے خلا ف سیکشن 174لگے گا لیکن نا اہلیت نہیں ہو گی۔ تو شہ خا نہ ریفر نس پر الیکشن کمیشن میں ابھی جا نچ پڑ تال کا عمل جا ری ہے تا ہم ای سی پی میں اس ریفر نس 90دن میں فیصلہ متوقع ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تین اہم مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹسز جاری کیے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف مقدما ت کی سما عت کیلئے جا ری کا ز لسٹ کے مطا بق پی ڈی ایم کے پا نچ ایم اینزکی جانب سے ممنو عہ فنڈنگ کے فیصلے کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں دائر نا اہلی ریفرنس پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 اگست، ممنوعہ فارن فنڈنگ کے 2اگست کو سنا ئے جا نے والے متفقہ فیصلے کی بنیا د پر الیکشن کمیشن کی جا نب سے جا ری شوکاز نو ٹس پر 23 اگست اور محسن شاہنوار رانجھا کی جانب سے توشہ خا نہ کے حوالے سے دائر ریفر نس پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خا ن کو پر 24 اگست کو طلبی کا نو ٹس جا ری کیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی بطور رکن قومی اسمبلی آرٹیکل 63(2)کے تحت نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں تو شہ خا نہ کے حوالے سے ریفرنس دائر کیا ہے۔