آئین کے مطابق کام ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، یوسف گیلانی
ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں بطور مسلمان محرم الحرام کا احترام کرنا ہے،حیران ہوں کہ شاہ محمود خاندان الیکشن کیوں لڑرہا ہے، شاہ محمود خود اسمبلی نہیں جاتے، کیا انکی صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی۔ ملتان میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اسپیکر نے کہا کہ آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں۔ ممالک کے مابین معاہدے حکومت کے نہیں معاہدے ریاست کے مابین ہوتے ہیں۔۔ جو معاہدے ہوئے ان ہر عملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہئیے۔ الیکشن کمیشن آزاد ہے۔ میں متفقہ وزیر اعظم تھا لیکن مجھے نااہل کردیا گیا۔۔ مجھے تیس سیکنڈ کی سزا دی گئی۔۔ مجھے از خود نوٹس لے کر نااہل کردیا گیا۔ تھے۔ آئین کے مطابق کام ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان نے اسی لئے چھٹی کی درخواست دی ہے کہ ان پرشدید دباو ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان پر اس وقت بھی پریشر ہے۔ الیکشن کمشن کو اس پر نوٹس لینا چاہئیے.