سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکرا ئو کی کیفیت پیدا ہو گئی ، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکرا کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خدائوں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں اگست ترقیوں، تعیناتیوں ،تنزلیوں کا مہینہ ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں جب چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں کرپشن زدہ لوگ کریں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جیلیں غریبوں کے لئے، اشرافیہ کیلئے یہ فائیو سٹار ہوٹل ہیں 12 اگست کو دن تین بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ 13 اگست کی رات جشن آزادی کا روائتی جلسہ لال حویلی کے باہر منعقد ہوگا اور عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی 12 تاریخ بروز جمعہ تین بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔