نواز شریف کو بے بنیاد کیس میں سزا دیکر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا: چوہدری انصار
بھکھی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)لائیر ونگ کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری انصاراحمدرندھاوانے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاست جاری رکھنے کی اخلاقی بنیاد کھو چکے ہیں ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کو حریف ممالک سمیت ممنوعہ ذرائع سے بھاری غیر ملکی فنڈنگ حاصل ہوئی ہے جو کہ ملکی آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری انصار احمد نے کہا کہ نواز شریف کو ایک بے بنیاد کیس میں سزا دیکر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا جسے عمران خان نے آئین کی بالادستی قرار دیکر سیاست کی اور اب الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے خلاف آیا ہے تو یہ اس ادارے پر چڑھ دوڑے ہیں مگر اب انکی دھونس نہیں چلے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان میں سیاست کی اور آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائیں جس کا تقاضا ہے کہ اس جماعت کو ہمیشہ کیلئے بین کیا جائے ۔