جھوٹے وعدوںسے ملک میں تبدیلی نہیںآسکتی:چودھری شہبا ز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پی پی 139 کے نامزد امیدوار چودھری شہبا ز چھینہ نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں حق وسچ کیلئے ڈٹ جانے اور اسلام کی سربلندی کیلئے کٹ جانے کادرس دیتاہے اسلام کی بالادستی کیساتھ ساتھ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور اسے غیروںکی غلامی سے نجات کیلئے ہمیں فکر حسینی ، اسوئہ شبیری اختیار کرنا ہوگی قوم کو غلامی سے نجات دلانے کی سیاسی باتیں کرنیوالے کبھی بھی عوام کی تائید وحمایت حاصل نہیں کرسکیں گے کیونکہ کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدوںسے ملک کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آسکتی اس کیلئے ہمیشہ حقیقی معنوںمیںنواسہ رسول کی تعلیمات کو اختیار کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ رحمن پورہ میںحضرت امام حسین ؓ کی یاد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ میاںامجد لطیف ، ملک شہزاد احمد ڈوگر، میاں رفاقت علی ،ملک عرفان اسلام،ارسلان گوندل ،حاجی لطیف گجر، حاجی اصغر علی ورک،رانا محمدارشد ، حاجی محمد نوازودیگر بھی موجودتھے۔