• news

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے تین صوبوں میں ٹرائلز مکمل 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ستمبر میں آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کیلئے ملک کے تین صوبوں میں ٹرائلز مکمل کر لئے۔ لاہور ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین معظم خان، عدنان احسان خان اور نصرت خان تھے۔ کراچی کمیٹی میں چیئرمین معظم خان، اشتیاق مبین اور جاوید خان تھے جبکہ کوئٹہ میں چیئرمین ایاز خان، جان عالم اور سجاد حیدر بلوچ شامل تھے ۔ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ٹرائل میں کامیاب ہونیوالے مرد سائیکلسٹ میں نجیب اللہ، شاہ ولی، عزت اللہ، اسماعیل انور، سید عاقب شاہ اور حافظ طاہر محمود ہیں۔ جبکہ خواتین سائیکلسٹ میں رابعہ غریب، عاصمہ جان، راجیہ شبیر، زینب رضوان اور غزالہ کامیاب ہوئیں ۔ نیشنل چیمپئن علی الیاس انجرڈ ہونے کے باعث ٹرائل میں شرکت نہیں کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن