• news

شاباش ارشد ندیم!۔ گولڈ میڈل جیتنے پر پی سی بی ،سپورٹس تنظیموں کی مبارکباد

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے۔ چیئرمین واپڈا کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا،فخر ہے ارشد ندیم جیسے کھلاڑی واپڈ سپورٹس کا حصہ ہیں۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے 8 میڈلز میں سے 6 میڈلز واپڈا کے کھلاڑیوں نے جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے 2 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کئے ہیں۔بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے میں واپڈا کے کھلاڑی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے پْر عزم ہے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے  اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈمیڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے  آپ پاکستان کا فخر ہیں، آپ کی کامیابی پر پوری قوم خوش ہے اور آپ کو مبارک باد  دیتی ہے۔ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو 90 میٹر کراس کرنے اور نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔اولمپکس چیمپئن نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کیلئے آئندہ مقابلوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن